وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ کی لائبریری میں اہم ملاقات
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، حکومتی ٹیم کی اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ملاقات کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ کی لائبریری میں بیٹھک لگی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل کی محمود اچکزئی سے مشاورت کی۔ حکومتی رہنماوں نے اپوزیشن لیڈر کو سیاسی افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے پر زوردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیا، بیجنگ کا الزام
ایجنڈے پر گفتگو
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور محمود اچکزئی کی ملاقات کے ایجنڈے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ایجنڈے پر گفتگو اور شرائط کا جواب وزیراعظم خود دیں گے۔
اپوزیشن کے خدشات
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر اپنے تحفظات اور خدشات وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔








