ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ’’مذاکرات ‘‘ کی بات کر دی

افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی بات

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے جنگ چھیڑ کر 24 گھنٹے پورے ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے مذاکرات کی بات چھیڑ دی۔

طالبان حکومت کا موقف

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ’’مذاکرات‘‘ کی بات کر دی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغانستان پہلے بھی امن کے لیے پاکستان سے مذاکرات کی بات کرتا رہا ہے۔ اب جاری لڑائی کے تناظر میں بھی سمجھتا ہوں کہ تنازع کے حل کا راستہ مذاکرات ہی میں ہے۔

طالبان کی ہلاکتیں اور نقصان

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار، خوارج ہلاک اور 400 سے زائد زخمی کردیئے گئے۔ طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں اور 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں۔

پاکستان کی فوجی کارروائیاں

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور اے پی سیز تباہ کی جاچکی ہیں۔ فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...