ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
ایران کا ثالثی کا کردار
کابل (بی این اے) ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
تشویش اور اپیل
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ شب افغان اور پاکستانی فورسز کے درمیان پیش آنے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کو روب جیٹن کو نیدرلینڈز کے وزیرِاعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
مدد کی پیشکش
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ موجودہ اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
مفاہمت اور تعاون
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران افغانستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے، باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور تعاون مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔








