اروند کیجریوال بدعنوانی کے مقدمے سے بری
کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی زلزلے آ رہے ہیں، نوبت سول نافرمانی کی کال تک کیوں پہنچی، سوال لاشیں ملنے کا نہیں عوام میں غم وغصے کا ہے، گیم کا ٹیمپو سلو کون کرے گا۔۔؟
گرفتاری اور بریت کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق خبر ایجنسی کے مطابق اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب دہلی کی عدالت نے کیجریوال اور دیگر 21 افراد کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔
کیجریوال کا بیان
اس موقع پر رہنما عام آدمی پارٹی اروند کیجریوال نے کہا کہ سچ کی جیت ہوئی۔ کیجریوال نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی سیاسی سازش تھی.








