ترکیہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کیلئے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ

ترکیہ کی کوششیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران، ترکیہ تنازع کے حل کے لیے متحرک نظر آیا۔ ترک وزیر خارجہ ہکان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر بات کی اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے

قطر کی مہم

قطر نے بھی اس معاملے کے حل کے لیے الگ سے کوششیں کی ہیں۔ ترک وزیر خارجہ ہکان فدان نے قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا اور معاملے کے حل کے لیے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی والوں سے بدتمیزی، کھانے کے بعد دولہا خالی ہاتھ واپس، دلہن کی کزن سے شادی کردی گئی

دیگر ممالک کا کردار

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھی پاک افغان وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ بات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار کی پیشکش کی۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو حالیہ تنازع کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

چین اور روس کا ردعمل

ادھر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک سے فوری حل کی اپیل کی ہے۔ روس نے بھی پاک افغان تنازع پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم امریکا کی طرف سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...