افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک، 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات کی تازہ ترین تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار، کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دیا جا سکے گا۔
آپریشن کی اپڈیٹس
اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
چیک پوسٹوں اور مسلح گاڑیوں کی تباہی
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔
فضائی کارروائی کے مقامات
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔








