دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے: بلاول
چیئرمین پی پی پی کا خطاب
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل ظفر چٹھہ کا 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کے خاتمے کا اعلان
افطار ڈنر کا موقع
لاڑکانہ میں افطار ڈنر سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، گزشتہ روز افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور اور کامیاب جواب دیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر 2 دن بعد متعدد پیشیوں کے باوجود جج صاحب ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، تو شوق پورا کرلیں، ایڈووکیٹ ایمان مزاری
سیاسی جماعتوں کی اتحاد کی اہمیت
موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے، تمام اختلافات بھلا کر ملک کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خلاف متحد ہوکر حکومت کے مؤقف کی حمایت کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا اگلی قسط کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران اور بیوروکریٹس کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ
سندھ کے بلدیاتی نظام کی خود مختاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا بلدیاتی نظام تمام صوبوں سے زیادہ خود مختار ہے۔ لاڑکانہ کا میئر بننا آسان نہیں، انور لوہر نے شہریوں کی خدمت کی ہے۔ کراچی سے لاڑکانہ تک پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی خدمت پر ان کا شکر گزار ہوں۔
کردار کشی کی مہم کا مقصد
حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں کے خلاف کردار کشی کی مہم مفادات کے تحت چلائی جاتی ہے۔ کردارکشی مہم کا مقصد کراچی کو سندھ سے الگ کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی قومی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔








