ایپسٹین فائلز پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا

بل کلنٹن کا ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر بیان

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر بند کمرے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مجھے کبھی ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر مجھے ایپسٹین پر شک ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنوب مشرقی صوبے بلوچستان پر عدالتی کمپاؤنڈ پر حملے کی اطلاعات، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

تحریری بیان میں وضاحت

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کلنٹن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جیفری ایپسٹین کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے تو میں کبھی اس کے جہاز میں سفر نہ کرتا اور پولیس کو اطلاع دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم آج صرف اس لیے اس مقام پر کھڑے ہیں کیونکہ اس نے طویل عرصے تک سب سے حقیقت چھپائے رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: کامل خان نے سیالکوٹ سٹالینز سے راہیں جدا کرلیں

ایپسٹین کے طیارے میں سفر

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر نے اعتراف کیا کہ میں 2000ء کی دہائی کے آغاز میں صدارت چھوڑنے کے بعد ایپسٹین کے طیارے میں کئی بار سفر کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

دستاویزات اور تصاویر

واضح رہے کہ محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں کلنٹن کی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں کچھ خواتین کے چہرے چھپائے گئے ہیں۔ بل کلنٹن کا یہ بیان اہلیہ ہلیری کلنٹن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ہلیری نے بھی اسی کمیٹی کے سامنے گواہی دی تھی۔ اس جوڑے کے بیانات کی سماعت نیویارک میں کلنٹن جوڑے کی رہائش کے قریب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف نے وزیراعظم کو برطرف کرنے کا اقدام کیا تو چیف جسٹس نے فُل کورٹ کے ہمراہ کیس کی سماعت کی اور اس تبدیلی کو کامیاب انقلاب تسلیم کر لیا

کمیٹی کے سوالات

کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے کہا ہے کہ کلنٹن سے جاری شدہ تصاویر اور کلنٹن فاؤنڈیشن سے متعلق سوالات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی گواہی کی ویڈیو بھی جاری کی جا سکتی ہے، تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ کلنٹن جوڑے پر کسی جرم کا الزام نہیں ہے۔

ڈیموکریٹس کی درخواست

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی طلب کیا جائے کیونکہ ان کا نام بھی ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...