ایران کی جوابی کارروائی، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا بیان

تہران (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کرلی گئی جو کہ اسرائیل کی طرف بڑھ رہے تھے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

عوام کی سیکیورٹی کے لئے ہدایات

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اپنی عوام سے گزارش ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس وقت اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور جہاں ضروری ہو جوابی کارروائی کے ذریعے خطرات کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

دفاعی نظام کی حدود

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر نہیں ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عوام ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔ عوام سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات کی پابندی کریں۔"
خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر پیشگی حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق حملوں کا مقصد ایران سے لاحق خطرات سے اپنے عوام کا بچاؤ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...