کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افغان باشندے گرفتار
کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن
کراچی /راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق، 3 دہشتگرد مارے گئے
کراچی میں کارروائی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم طور پر مقیم افراد کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران سینکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 98 افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا۔ ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
راولپنڈی میں کارروائیاں
دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کی گئی، اس دوران غیرقانونی طور پر مقیم 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔








