خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم شاہراہوں پر بکتر بند گاڑیوں کا گشت
پشاور میں سیکیورٹی کے انتظامات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک، افغان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اینٹی ڈرون سسٹمز کو فعال اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اصل ہتھیار ذہنی مضبوطی ہے، محسن نواز کا آئی سی ٹی شوٹنگ ایونٹ میں خطاب
سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات
کیپیٹل سٹی پشاور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ نواحی اور مضافاتی پولیس چوکیوں پر اینٹی ڈرون گنز نصب کر دی گئی ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ
نگرانی اور گشت کے انتظامات
"جیو نیوز" کے مطابق ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اہم شاہراہوں پر بکتر بند گاڑیاں، ایلیٹ فورس، سٹی پٹرولنگ سکواڈ، ابابیل سکواڈ اور مقامی پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔ شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ قیام امن کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب اور شبلی فراز نے پارٹی عہدوں سے استعفے دے دیے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
ریجنل پولیس کی کارروائیاں
ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں اور لکی مروت میں اینٹی ڈرون گنز فعال کر دی گئی ہیں۔ شہری مراکز میں سخت چیکنگ کے لیے بلاکس قائم کرنے کا مؤثر میکنزم ترتیب دیا گیا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جبکہ تمام بارڈر چیک پوسٹس، پولیس پوسٹس اور تھانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملنے دو سہیل آفریدی کو عمران خان سے، آپ کی کیوں جان نکلی جا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان
ڈی آئی خان ریجن کی سیکیورٹی
ڈی آئی خان ریجن میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان سید اشفاق انور کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اینٹی ڈرون گنز نصب کر دی گئی ہیں جبکہ تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
موجودہ صورتحال اور مزید اقدامات
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔








