ایران پر حملہ: اسرائیلی و امریکی مشترکہ آپریشن کے مختلف نام سامنے آگئے
اسرائیلی و امریکی مشترکہ آپریشن
لاہور (نیوز ڈیسک) ایران پر حملے سے متعلق اسرائیلی و امریکی مشترکہ آپریشن کے مختلف نام سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی غیر ملکیوں اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
آپریشن کے نام
اسرائیل نے ایران کے خلاف آپریشن کا نام ’’لائنز روئر‘‘ جبکہ امریکہ نے حالیہ کارروائی کو ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کا نام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو انتہائی شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی کارروائی کو ’’لائنز روئر‘‘ کا نام دیا ہے۔ یہ نام وزیرِاعظم نتین یاہو نے تجویز کیا تھا، جبکہ اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ان حملوں کے لیے اندرونی طور پر ایک مختلف نام رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
امریکی آپریشن کی تفصیلات
ادھر پینٹاگون کے مطابق ایران کے خلاف امریکی آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے ایران کے خلاف امریکی آپریشن کو ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کا نام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
امریکی محکمۂ دفاع کا بیان
ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد امریکی محکمۂ دفاع نے پہلا بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان
وزیر دفاع کا پیغام
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مکمل بڑے حروف میں امریکی پرچم کے ساتھ لکھا کہ ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘۔
پچھلے آپریشن کی یاددہانی
واضح رہے کہ گزشتہ برس اسرائیلی افواج نے ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ کے نام سے ایرانی جوہری و ملٹری تنصیبات پر بڑا حملہ کیا تھا۔








