مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فضائی آپریشن معطل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
معطل پروازیں
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی آئی ٹی نے پروگرامنگ مقابلوں میں شاندار کامیابیوں کے 17 سال مکمل کر لیے
سعودی عرب کے لیے پروازیں جاری
تاہم پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازیں جاری رہیں گی، البتہ ان کے روٹس تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟ مصدق ملک نے بتا دیا
پروازوں کی منتقلی اور طیارے
پی آئی اے کے مطابق پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزلِ مقصود تک پہنچیں گی۔
مسافروں کی رہنمائی
مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ میں تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786-78611-021 سے رابطہ کریں。








