امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے حزیفہ ارشد نے گولڈ میڈل جیت لیا
امریکی حکمت عملی پر تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا “بورڈ آف پیس” دراصل “بورڈ آف وار” ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔
ماضی کے تجربات کا حوالہ
گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر انتشار پھیلایا گیا اور پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکا کسی کا دوست نہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا "بورڈ آف پیس" اصل میں "بورڈ آف وار" ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے پورے مشرق… pic.twitter.com/yTlFQEhovh
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 28, 2026








