اب میرا بیٹا بڑا ہوگیا ہے، چند لائکس اور ویوز کے لئے افواہیں نہ پھیلائیں، سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کو وارننگ دے دی
شعیب ملک کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں ورنہ ایسے افراد کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
شادی کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہاکہ ان کی پہلی شادی 2023 کے آغاز میں باہمی رضا مندی سے ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے بچے کی مشترکہ پرورش کے لیے تیار ہوئے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے دوسری شادی کی۔ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنے کی کوشش کی، لیکن ان کی خاموشی کو بعض لوگ غلط طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تشدد
غلط معلومات کا سامنا
شعیب ملک نے کہاکہ دوسری شادی کے بعد بعض افراد نے ان سے کبھی نہ ملنے والے لوگوں کے ساتھ ان کا نام جوڑ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور ان کے اہل خانہ کو بھی بے بنیاد تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جو ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈرپس سے جوان اور گورا ہونے کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ مشی خان کا بیان وائرل
بچوں کی حفاظت
شعیب ملک نے واضح کیا کہ ان کا بیٹا اب اس عمر میں پہنچ چکا ہے جب وہ ان جعلی خبروں کو پڑھ سکتا ہے، اور یہ جھوٹے الزامات ان کے قریبی لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ عوام سے درخواست کی ہے کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے تنقید کے لیے وہ تیار ہیں، لیکن پرائیویسی کی خلاف ورزی اور ساکھ کو نقصان پہنچانا حد سے تجاوز ہے۔
قانونی کارروائی کی دھمکی
شعیب ملک نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرے گی۔زندگی صرف چند لائکس اور ویوز کے لیے نہیں ہے، ہر کسی کا اپنا خاندان ہے اور سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) February 28, 2026








