وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی پر گفتگو
ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
خطے کے امن کے لیے خطرات
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حالت میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام میڈیا لٹریسی اور ڈیجیٹل ریزیلیئنس کے فروغ کے لیے سٹریٹجک ڈائیلاگ
پاکستان کی حمایت کا عزم
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان
I spoke with my dear brother HRH Crown Prince Mohammed bin Salman this evening to express Pakistan’s strong condemnation of the dangerous regional escalation following the Israeli attack on Iran and subsequent attacks in the Gulf region.
Pakistan stands in full solidarity with…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 28, 2026








