آپریشن غضب للحق میں 352 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 535 سے زائد زخمی کر دیے گئے، وفاقی وزیرعطاء تارڑ
اسلام آباد میں تازہ ترین اطلاعات
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 352 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 535 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔
آپریشن کی تفصیلات
وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کر دیں۔
نقصانات کا خلاصہ
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ طالبان رجیم کے تباہ کیے جانے والے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعداد 171 ہو گئی، 130 طالبان چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا، جبکہ 26 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ گئیں۔ افغانستان بھر میں 41 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
Operation Ghazb lil Haq
Update 2100 hours 28 February✅ Summary of Afghanistan Taliban losses
▪️352 Killed,
▪️535 + Injured,
▪️130 Check posts destroyed,
▪️26 Post Captured,
▪️171 Tanks and Armed vehicles Destroyed
▪️41 locations across Afghanistan effectively targeted…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026








