ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی، بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں: ایرانی مندوب

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں عام شہری مارے گئے ہیں۔ بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ مناب شہر میں امریکہ اسرائیل حملے میں بڑی تعداد میں بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مناب شہر میں امریکہ اسرائیل حملے میں 100 سے زائد بچے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے

روس کا موقف

واضح رہے کہ روس نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا۔ ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا۔ مذاکرات کرنے والے ایران کے شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک مذمت نہیں کر رہے۔ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان

یہ بھی واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے، عالمی قانون کی ہمیشہ پاسداری کی جانی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...