سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت، ایران نے امریکی اڈوں پر نئے حملے شروع کردیئے۔
ایران کے حملے کی نئے سلسلے کا آغاز
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور اسرائیل کے حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت کے بعد ایران نے امریکی اڈوں پر نئے حملے شروع کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں: چیئرمین پی سی بی
دھماکوں کی تفصیلات
خبرایجنسی کے مطابق ایران کی جانب آج دوسرے روز بھی کئی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قطری دارالحکومت دوحہ میں دوسرے روز بھی دھماکے سنے گئے، اس کے علاوہ دبئی میں بھی دھماکے سنے گئے۔
عراق میں صورتحال
خبرایجنسی کے مطابق عراق کے اربیل ہوائی اڈے کے قریب بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔ اربیل ہوائی اڈہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے زیراستعمال ہے، دھماکوں کے بعد ہوائی اڈے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔








