آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نیا سپریم لیڈر کون ہوگا؟

ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک میں نئے رہبرِ اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آ گیا

خامنہ ای کا دور

خامنہ ای تقریباً چار دہائیوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کرتے رہے، تاہم انہوں نے کسی باقاعدہ جانشین کا اعلان نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ؛کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی

نئے رہبر کا انتخاب

ایران کے آئین کے مطابق نئے سپریم لیڈر کا انتخاب 88 ارکان پر مشتمل مجلسِ خبرگانِ رہبری (Assembly of Experts) کرتی ہے، جو سینئر علماء پر مشتمل ایک منتخب ادارہ ہے۔

1979ء میں اسلامی انقلاب کے قیام کے بعد یہ عمل صرف ایک بار انجام دیا گیا تھا، جب بانی انقلاب آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو نیا رہبر منتخب کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز

تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی قیادت ممکنہ طور پر جلد از جلد نئے سپریم لیڈر کا اعلان کر کے نظام میں استحکام کا پیغام دینا چاہے گی۔ تاہم موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور امریکا و اسرائیل کی ممکنہ مزید کارروائیوں کے تناظر میں مجلسِ خبرگان کا اجلاس بلانا بھی ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست عمران چودھری انتقال کر گئے

نئے رہبر کی خصوصیات

آئین کے تحت نئے رہبر کا مرد، شیعہ عالمِ دین، سیاسی بصیرت اور اخلاقی اتھارٹی کا حامل ہونا ضروری ہے، ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ سے مکمل وفاداری بھی لازمی شرط ہے۔

ممکنہ امیدوار

ممکنہ امیدواروں میں درج ذیل شخصیات کے نام زیرِ گردش ہیں:

مجتبیٰ خامنہ ای

مجتبیٰ خامنہ ای، سپریم لیڈر کے دوسرے صاحبزادے ہیں اور پسِ پردہ اثر و رسوخ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) اور بسیج ملیشیا سے قریبی روابط بتائے جاتے ہیں، تاہم ایران میں موروثی جانشینی کے تصور کو ناپسند کیا جاتا ہے۔

آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی

علی رضا اعرافی مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جو انتخابی امیدواروں اور پارلیمنٹ کے قوانین کی جانچ کرتی ہے۔ ان کو انتظامی صلاحیتوں کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

محمد مہدی میرباقری

محمد مہدی میرباقری سخت گیر مؤقف رکھنے والے عالم دین اور مجلسِ خبرگان کے رکن ہیں، جنہیں مذہبی و نظریاتی حلقوں میں قدامت پسند دھڑے کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔

حسن خمینی

حسن خمینی بانی انقلاب آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کے پوتے ہیں اور انہیں انقلابی اور مذہبی نسبت حاصل ہے۔ حالانکہ ان کے خیالات نسبتاً معتدل سمجھے جاتے ہیں۔

ہاشم حسینی بوشہری

ہاشم حسینی بوشہری مجلسِ خبرگان کے پہلے نائب چیئرمین ہیں۔ وہ جانشینی کے عمل سے جڑے اداروں میں اہم کردار رکھتے ہیں، لیکن عوامی سطح پر ان کا پروفائل کم نمایاں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...