وزیراعظم نے سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم کا اہم اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالآخر بھارتی میڈیا نے پاکستانی سائبر حملے کا اعتراف بھی کرلیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا
پاکستان کی پالیسی پر مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔ پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔
وزیراعظم کی آمد
وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔








