ایران پر حملوں کے بعد کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش، خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

آبنائے ہرمز کی بندش کا اثر

لندن (آئی این پی) آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے 750 ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ

عالمی جہازرانی پر اثرات

یونانی مرکز جہازرانی کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے سے عالمی جہازرانی شدید متاثر ہے۔ یورپ سے ایشیا آنے والے جہازوں کو بحیرہ روم میں روک دیا گیا، تجارتی بحری جہازوں کو نہر سوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونانی مرکز جہازرانی کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں موجود جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کردی ہے، خلیج فارس میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں۔ خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر کے جہاز آتے ہیں، جبکہ پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہیں۔ بحیرہ روم اور خلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اسی راستے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ بھی اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...