رمضان کے چوتھے روز عمرہ کرنے والوں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
عمرہ زائرین کی تعداد میں نیا ریکارڈ
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چوتھے روز عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان بچت فیسٹیول میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی، عوام کا اعتماد اور دعائیں حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں: عظمیٰ بخاری
رجسٹرڈ زائرین کی تعداد
حرمین انتظامیہ کے مطابق 4 رمضان کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 4 ہزار افراد نے عمرہ ادا کیا، جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاندانی اور معاشرتی نظام بکھر رہا ہے
پچھلا ریکارڈ
اس سے قبل گزشتہ سال 7 مارچ کو 5 لاکھ عمرہ زائرین کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
انتظامات اور احتیاطی تدابیر
انتظامیہ کے مطابق مطاف (خانہ کعبہ کے گرد سفید سنگِ مرمر کا کھلا صحن) کو دن بھر خصوصی طور پر عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے مختص رکھا گیا تاکہ مناسک کی ادائیگی محفوظ اور منظم انداز میں ہو سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نمازوں کے اوقات، خصوصاً جمعہ، مغرب، عشاء، تراویح اور رمضان کے آخری عشرے میں تہجد کے دوران نمازیوں کی بڑی تعداد کے باعث رش میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے عبادت گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دستیاب صحنوں اور مختص کردہ مقامات کی طرف رخ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا: محسن نقوی
راستوں اور ٹریفک کے انتظامات
مسجد الحرام کے داخلی و خارجی راستوں پر آمد و رفت کو ہدایتی سائن بورڈز کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ راہداریوں، سڑکوں اور صحنوں میں غیر ضروری اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مسجد الحرام کے اطراف ہجوم اور ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اقدامات نافذ کیے گئے ہیں اور مرکزی علاقے میں مخصوص پیدل راستے قائم کیے گئے ہیں جہاں نماز کے اوقات کے قریب گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے۔
پابندیاں اور جرمانے
غیر مجاز موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ اور ٹوئنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.








