عثمان قادر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
عثمان قادر کی کامیاب واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا میں تجربات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ کا کوئی پیارا گم ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب پنجاب حکومت اسے ڈھونڈ کر لائے گی۔
فیصلہ اہل خانہ کی مشاورت سے
انہوں نے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان اور قاسم خان کو اپنے والد سے ملنے کے لیے فوری طور پر ویزے جاری کیے جائیں، جمائما گولڈ سمتھ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل
عبدالقادر کا بیٹا
عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
پی سی بی کے ساتھ مسائل
لیگ سپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہوکر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔








