اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، وزیراعظم کا خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
عزت و تعزیت
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا کام نہیں کہ وہ ہر کام کو دیکھے ہو رہا ہے یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ
عالمی قوانین کی خلاف ورزی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جا سکتا۔
دعاؤں کا پیغام
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








