دہشتگردی کے ممکنہ خطرات، پنجاب بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں 7 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فیصل واوڈا کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل

اجتماعات پر پابندیاں

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کےمطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص کا انتقال

شرپسند عناصر کا خطرہ

رپورٹس کے مطابق شرپسند عناصر کسی اجتماع میں شریک علماکرام کونشانہ بناکر بدمانی اور فرقہ وارانہ فسادات برپاکر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔

اجتماعات کی مخصوص حالات

پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدکی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پر بھی پابندی نہیں ہوگی.

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...