ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ، ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا
کولکتہ کا اہم میچ
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو ایسی شکست ہوگی کہ مذاکرات کیلئے بھی کوئی فریق باقی نہیں بچے گا، پیوٹن کی دھمکی
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ یہ دونوں ہی ٹیموں کیلئے فیصلہ کن میچ ہے کیونکہ جو بھی ٹیم فاتح ہوئی، وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی
ویسٹ انڈیز کی طرف سے روسٹن چیس نے 40، جیسن ہولڈر نے 37 رنز بنائے۔ روومین پاول نے 34 جبکہ شے ہوپ نے 32 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ نے دو جب کہ ہاردیک پانڈیا اور ورون چکروتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔








