اس آزادی کے لیے لاکھوں بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بچوں کی قربانی دینی پڑی، سینکڑوں زعماء اور ہزاروں سیاسی کارکنوں نے سالہا سال جدوجہد کی۔

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 322

نظریۂ پاکستان

قومی یکجہتی اور نظام تعلیم کی اساس ایک قوم، ایک فکر، ایک سوچ، ایک نصب العین۔

پاکستان کا قیام اور اسلامی اصول

قیام پاکستان کے فوراً بعد ضرورت اس امر کی تھی کہ ہم اسلام کے آفاقی اصولوں عدل انصاف، مساوات اور اسلامی اقدار کی ترویج کرتے ہوئے پاکستان میں ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم کرنے کیلئے اقدامات کرتے جو اشتراکیت اور سرمایہ داری کی خرابیوں سے دور رہتے ہوئے پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کر دیتے۔

قائد اعظم کی تعلیمات

اگست 1941ء میں قائد اعظم جب حیدر آباد تشریف لے گئے تو طلباء نے ان سے ”اسلامی حکومت“ کی وضاحت چاہی۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں طلباء کو بتایا کہ اسلامی حکومت کا امتیاز اللہ اور رسولؐ کی اطاعت اور اللہ کی ذات سے وفاکیشی ہی ہے جس کی عملی شکل قرآن مجید کے احکام اور اصول ہیں۔ اسلام میں اصلاً کسی بادشاہ کی اطاعت ہے نہ کسی پارلیمان کی، نہ کسی اور شخص اور ادارہ کی، قرآن کریم کے احکام ہی سیاست و معاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدود متعین کرتے ہیں۔

اسلامی حکومت کی وضاحت

اسلامی حکومت دوسرے الفاظ میں قرآنی اصول اور احکام کی حکمرانی ہے۔

نظام تعلیم کی ضرورت

قرآنی احکام، قرآنی اصول اور قرآنی اخلاق سے پاکستانی قوم کے بچوں کو روشناس کروانے کے لیے ضروری تھا کہ ہم اپنے نظام تعلیم کو اس طرح استوار کرتے کہ پرائمری کلاسز میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم اور ہائی کلاسز میں قرآن باترجمہ کو سکول نصاب کا حصہ بناتے، پورے ملک اور تمام صوبوں کے گورنمٹ و پرائیویٹ سکولوں اور تمام سکول ہائے سسٹم میں ایک قومی نصاب نافذ کرتے۔

معاشرتی تبدیلیاں

ایسا کرنے سے ہم انتہا پسندی، فرقہ پرستی سے باہر نکل آتے۔ اپنی معاشرت اور شادی بیاہوں کی تقریبات میں سے تمام ہندوانہ رسوم کو نکال دیتے۔ ذات پات، صوبائیت، نسلی تفاخر اور دیگر تعصبات کا خاتمہ کرتے۔

قانون کی ضرورت

قانون بنا کر چوہدری، خاں، رانا، اعوان، مغل وغیرہ ناموں کے ساتھ لگانے کی ممانعت ضروری ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے نام کے ساتھ صرف باپ اور دادا کا نام شامل کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

ذاتی تجربات

آج مورخہ 15 اپریل 2021ء ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں اڑھائی بجے شب بیدار ہونے اور تہجد، قرآن فہمی سحری و نماز فجر کے فرائض کی ادائیگی کے بعد خود پر نیند طاری کرنے کی کوشش کے باوجود میں سونے میں ناکام رہا۔ وطن عزیز میں املاک کو جلانے اور جانی و مالی نقصانات کے واقعات جو دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، کسی بھی گروہ یا سیاسی جماعت کی طرف سے وقوع پذیر ہونے پر جتنا بھی ماتم کیا جائے کم ہے۔

قربانیاں اور تاریخ

وطن عزیز پاکستان جسے اللہ اور رسولؐ کے نام پر لاکھوں افراد کی قربانیوں، ایک کروڑ افراد کی اپنے گھر بار، جائیدادوں اور عزیزوں کو چھوڑ کر پاکستان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کے بعد حاصل کیا گیا۔

اس آزادی کے حصول کے لیے لاکھوں بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بچوں کی قربانی دینی پڑی۔ سرسید احمد خان، علامہ اقبال، نواب زادہ لیاقت علی خاں، مولانا ظفر علی خاں جیسے زعماء اور ہزاروں سیاسی کارکنوں نے سالہا سال جدوجہد کی اور اپنی زندگیوں کو تج دیا۔

قائد اعظم کی زندگی

بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم علیہ رحمتہ کی ازدواجی زندگی ان کی سیاسی جدوجہد کی مصروفیات کے باعث کرب و الم کی نذر ہو گئی۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔

ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...