وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اہم اجلاس مؤخر

کابینہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا

اجلاس کی نئی تاریخ

’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا یہ اجلاس اب منگل کو ہوگا۔ اس سے قبل یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا تھا جس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس ختم

اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور

ذرائع کے مطابق اب منگل کو کابینہ کے اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ایران، اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ملک کی داخلی صورتحال اور افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت بھی کی جائے گی، جبکہ امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

احتجاجی مظاہروں کی سیکیورٹی

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے سیکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...