آپریشن غضب للحق: افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں، 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی، 182 چیک پوسٹس تباہ
تازہ ترین صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے "آپریشن غضب للحق" کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو پورا بجٹ سکریپ کر دیں گے: مزمل اسلم
جوابی کارروائی کے نتائج
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی ہوئے۔
Operation Ghazb lil Haq
Update 1600 hours 1 Mar✅ Summary of Afg Taliban losses
▪️ 415 Killed,
▪️ 580+ Injured,
▪️ 182 Check posts destroyed,
▪️ 31 Post Captured,
▪️ 185 Tanks, Armed vehs, Arty guns Destroyed
▪️ 46 Locs across Afg eff tgt by air— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 1, 2026
یہ بھی پڑھیں: میں تو بس دسمبر ہوں۔۔۔
فضائی کارروائیاں
عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 182 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں، 31 قبضے میں لے لی گئیں۔
مزید نقصان
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔








