انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے: لاہور میں آگاہی واک، جدید آلات کی خصوصی نمائش اور سیمینار
پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے 2026 کی مناسبت سے ٹاؤن ہال لاہور میں آگاہی واک، خصوصی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے واک کی قیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، پارٹی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجا پر تنقید
شرکاء کی فہرست
واک میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، چیف وارڈن سول ڈیفنس و سابق میئر لاہور کرنل مبشر جاوید، سی ای او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر، ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز اور سینکڑوں رضاکاروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
جدید آلات کی نمائش
اس موقع پر سول ڈیفنس ریزیلینس کور نے جدید آلات کی نمائش کی۔ خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا، جن میں اینٹی ڈرون گن، آر سی وہیکل، سنیک کیمرہ، آئی ای ڈی ڈرونز، بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹر اور دیگر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، میاں بیوی کے جھگڑے کو ماں باپ کی لڑائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، عدالت کے کیس میں اہم ریمارکس
مقاصد اور خدمات
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سول ڈیفنس وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن "محفوظ پنجاب" کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ امن اور جنگ کے دنوں میں سول ڈیفنس کی اہمیت یکساں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج بڑی آزمائش سے گزر رہا ہے اور ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹوکیس؛ بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع، روبکار کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان
سول ڈیفنس کی اہمیت
چیف وارڈن و سابق میئر لاہور کرنل مبشر جاوید نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی خدمت کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی سول ڈیفنس کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے جدید آلات خریدے گئے ہیں۔ سوا 3 لاکھ شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کرائی ہے۔
تربیت اور رضاکاروں کا کردار
ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان نے انسانی جان بچانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رضاکاروں کی تربیت جاری ہے۔ شہری سول ڈیفنس کا حصہ بننے کے لئے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔








