بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار
بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی
شہادت پر افسوس کا اظہار
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
بین الاقوامی صدمہ
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈرکی شہادت کی خبرایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے، تشدد اورجنگ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے چیلنج ہے۔
خطے کی کشیدگی
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایران، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔








