گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں امن برقرار رکھنے کے لئے فوج تعینات
فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ گی بی کے تین ضلعوں میں امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دینے کے لئے وفاقی حکومت نے سمری کی ہنگامی بنیادوں پر وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی ہے۔
تعیناتی کی تفصیلات
گلگت، سکردو اور شگر کے اضلاع میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے۔ مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری لی گئی ہے۔ اس تعیناتی کی ابتدائی مدت 14 روز ہے۔ پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔








