ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی، عمان کا دعویٰ
تہران میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ جان کر آپ حیران جائیں
عمانی وزارت خارجہ کی رپورٹ
عرب میڈیا کے مطابق عمانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی سنجیدہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔
بین الاقوامی صورتحال
خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔








