مشرق وسطی میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ پر سر نہیں جھکائے گا: صدر مسعود پزشکیان
مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کا اثر
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمت 5.79 فیصد بڑھ گئی۔ خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز اضافے کے بعد 77.09 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار
ایرانی صورتحال اور چالیں
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران پر امریکی اسرائیلی حملے تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی بھارت پر حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، حنیف عباسی
عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فی صد اضافہ ہو گیا، قیمت 80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جانوروں کی آوازیں نکال کر لوگوں کو یوگا کروانے والا سب سے انوکھا یوگی
ماہرین کی پیشنگوئی
ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
سال 2023 کی قیمتیں
اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔








