ہم امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے’ لاریجانی کا اعلان
ایران کی قومی سلامتی کونسل کا ردعمل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی میڈیا کے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔
علی لاریجانی کا واضح پیغام
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہم امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔"








