کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اچھرہ مارکیٹ سے 20 کلو سونا چوری کرنے والا شیخ وسیم پکڑا گیا
پائلٹ کی حالت
روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
???? امریکی جنگی طیارہ کویت میں گر کر تباہ pic.twitter.com/ShDIWvrfvJ
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) March 2, 2026
یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کی منظوری، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
پائلٹ کی میڈیکل حالت
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایران کی جانب سے جوابی کارروائی
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد، ایران نے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج کے بیان کے مطابق، کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔








