لاہور: سولر پلیٹیں لگوانے کی آڑ میں 55 وارداتیں، ملزمان گرفتار
لاہور میں وارداتوں کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)— لاہور میں سولر پلیٹیں لگوانے کی آڑ میں 55 سے زائد وارداتیں کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ممکن ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت ہو جائے گی، تجزیہ کار انور رضا
نوسر بازی کا طریقہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم سولر پلیٹس لگوانے کی ڈیل کر کے نوسر بازی کرتا تھا۔
ملزم شہریوں کو ورغلا کر موبائل اور نقد رقم لے کر بھاگ جاتا تھا۔
گرفتاری اور تفتیش
گرفتار ملزم گزشتہ 3 سال سے معصوم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔








