پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اب میرا بیٹا بڑا ہوگیا ہے، چند لائکس اور ویوز کے لئے افواہیں نہ پھیلائیں، سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کو وارننگ دے دی

بائیک اور دیگر وہیکلز پر ای ٹیگ کی منظوری

اجلاس کے دوران موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب کی مستقل سکیورٹی کیلئے بائیک سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو گئے، ماحول مثبت، نتائج مجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار

سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کی تشکیل

دوران اجلاس پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی، سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کے لئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پی ٹی آئی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خواجہ آصف

سسٹم کی بہتری کے لئے نئے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے، پنجاب میں کرائم پیشہ گروپس کیلے کوئی سیف روٹ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری

سکیورٹی کے نئے اقدامات

اجلاس میں غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی جبکہ صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی منظوری دی گئی ہے، چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ: حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

ڈرون سکیورٹی اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دل توڑنے والا منظر اور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گر گیا تھا۔

جرائم کے خلاف آپریشنز

انہوں نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اور ہجوم سے نمٹنے کیلئے قائم آر ایم پی اینٹی راٹس فورس کی ٹریننگ اور جدید ترین سکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے لبنان سے واپسی پر سنائے دلچسپ تجربات

سکیورٹی ایس او پی کی تشکیل

یوم حضرت علیؓ پر علماء کرام سے مشاورت کے بعد سکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے: امریکہ

وزیراعلیٰ کی شاباش اور خراج تحسین

لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو خراج تحسین پیش اور شکریہ ادا کیا۔

دہشت گردی کے خلاف عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا، چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کا پنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے، آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا، جنگ (وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون جاری رکھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...