حالیہ صورتحال انتہائی نازک، پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے،ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشتگردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں:وزیر خارجہ کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

نائب وزیر اعظم کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار

غیر ملکی سفیروں کی بریفنگ

غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر دوست ملکوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی

افغانستان کے ساتھ تعلقات

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ سال افغانستان کے ۳ دورے کیے۔ افغانستان کے دورے کے دوران معیشت، تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، دورے کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات ہوئی۔ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ قطر نے مذاکرات کی درخواست کی، اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دہشت گردی کے خلاف اقدامات

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’’آپریشن غضب للحق‘‘ میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کیے، ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور کیمپ تباہ کیے۔ اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔ چین، امریکہ اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...