پاکستان میں واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ، پی ٹی اے اور میٹا کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے

پاکستان میں واٹس ایپ کی ہیکنگ پر قابو پانے کی کوششیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں واٹس ایپ کی ہیکنگ اب آسانی نہیں رہے گی، پی ٹی اے اور میٹا کمپنی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، بہت جلد پاکستان کے واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد ہیکرز صرف او ٹی پی ڈال کر کسی کا واٹس ایپ ہیک نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

نیا سیکیورٹی فیچر کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ کی منتقلی کیلئے ڈبل سیکیورٹی سسٹم نافذ کیا جائے گا، واٹس ایپ نئے موبائل پر کھولنے کیلئے او ٹی پی کے ساتھ پاس ورڈ بھی درکار ہوگا۔ اگر ہیکرز او ٹی پی حاصل کرلیں تو بھی وہ اپنے موبائل پر واٹس ایپ ایکٹو نہیں کرسکیں گے۔ او ٹی پی کے بعد دوسری ڈیوائس پر لاگ ان کرنے کیلئے پاس ورڈ نوٹیفکیشن آئے گا، دوسرا پاس ورڈ نئے موبائل فون پر درج کرنے کے بعد ہی واٹس ایپ لاگ ان ہوسکے گا۔

پی ٹی اے کے چیئرمین کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی اے نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ واٹس ایپ ہیکنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ صرف او ٹی پی شیئر کرنے سے صارفین کا پورا اکاؤنٹ متاثر ہوجاتا ہے۔ واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر سب سے پہلے پاکستان میں لانچ ہوگا، نئے سیکیورٹی فیچر کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...