امدادی سکیموں کے نام پر سادہ لوح افراد سے رقم بٹورنے والا فراڈ گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
فراڈ گروہ کی گرفتاری
لاہور ( زین بابو سے) لاہور کی تحصیل راوی میں سرکاری امدادی سکیموں کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا ایک منظم فراڈ گروہ گرفتار ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی حمیرا شاہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین اور 3 مردوں سمیت 6 ملزمان کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔ بعد ازاں ملزمان کو شاہدرہ ٹاوں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
فراڈ کے طریقے
تفصیلات کے مطابق ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور رمضان نگہبان راشن کارڈ کے نام پر سادہ لوح اور مستحق شہریوں کو جھانسہ دے رہے تھے۔ شہریوں سے فی کس 1500 روپے بطور رجسٹریشن فیس وصول کیے جا رہے تھے اور یقین دہانی کروائی جاتی تھی کہ رجسٹریشن کے بعد انہیں مفت راشن، بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بیوہ خواتین کے لیے اعلان کردہ 1 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
فوری کارروائی
اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر راوی حمیرا شاہ نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، متاثرین کی موجودگی میں وصول کی گئی رقم واپس دلوائی اور تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
عوامی اعتماد کی بحالی
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی بروقت مداخلت سے نہ صرف مزید افراد کو نقصان سے بچایا گیا بلکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر حملہ
تفتیش کا آغاز
بعد ازاں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
شہریوں کی آگاہی
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی سرکاری سکیم یا امدادی پروگرام کے نام پر رقم طلب کیے جانے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔








