ایران پر حملوں کے لیے دباؤ ڈالنے سے متعلق خبر، سعودی عرب نے تردید کر دی
سعودی سفارتخانے کا امریکی اخبار کی خبر کی تردید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، قطر، عمان نے ٹرمپ کو اس بات پر قائل کیا کہ ایران کو ایک موقع اور ملنا چاہیے، سعودی عہدیدار کا انکشاف
سعودی عرب کا ایران پر حملوں کے حوالے سے موقف
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر حملوں کے لئے امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ نہیں ڈالا۔
سفارتی کوششوں کی اہمیت
مملکت نے ہمیشہ ایران کے ساتھ قابلِ اعتماد معاہدے کے لئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ کسی بھی مرحلے پر امریکی انتظامیہ پر پالیسی تبدیل کرنے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔








