نواز شریف کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
تعزیتی پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
اہم لمحہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے۔ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ
امن و استحکام
صدر مسلم لیگ ن نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔
نواز شریف کا ٹویٹ
My heartfelt condolences to the government and the people of Iran on the martyrdom of the Supreme Leader, His Eminence Ayatollah Ali Khamenei.
This is a significant moment in the history of Iran as such a loss carries deep emotional, political, and national implications. During…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026








