قطر نے ایران کے 2 طیارے مار گرائے
قطر کا اہم کامیابی
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - قطر نے ایران کے دو ایس یو 24 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزارت دفاع کا بیان
قطر کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک اہم بیان کے مطابق، قطری امیری فضائیہ نے ملکی دفاع کو یقینی بناتے ہوئے ایران کی جانب سے آنے والے دو (SU24) طیاروں کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی، اسد قیصر
فضائی دفاع کی کامیاب کارروائیاں
بیان میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور اعلیٰ درجے کی تیاریوں کے نتیجے میں فضائی دفاعی نظام نے 7 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ قطری امیری فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون طیاروں کو بھی ناکارہ بنا دیا جو ریاست کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا
فوری کارروائی
وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان تمام خطرات کا سراغ لگتے ہی آپریشنل پلان کے تحت فوری کارروائی کی گئی، اور تمام میزائلوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گرا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیر بالا: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 الخوارج ہلاک، ایک شہری شہید
قطر کی مسلح افواج کی تیاری
بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ قطر کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سرزمین کے تحفظ کے لیے مکمل صلاحیت اور وسائل رکھتی ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
عوام کی آگاہی
وزارت نے تمام شہریوں، مقیم افراد اور زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں، سیکیورٹی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔








