روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مختصر ملاقات
مشرق وسطیٰ کی صورتحال
روسی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن اور محمد بن سلمان نے دوران گفتگو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
کشیدگی اور سفارتی ذرائع
’’جنگ‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال کو سفارتی ذرائع سے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔








