چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
چین کی ایران کے لیے حمایت
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گل پلازہ کی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا، کولنگ شروع، 11 افراد جاں بحق، 60 سے زائد لاپتہ
چین کا موقف
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سیکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز مسافر کی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش، روکنے پر کریو ممبر پرحملہ کردیا
وزرائے خارجہ کی گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سیکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی اقدامات پر مؤقف
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنے کے متعلق گہری تشویش ہے۔ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔








