ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں اُن کے بارے میں اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور خود بھی دِل قابو میں رکھیں۔ فضول کاموں میں لگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ، تفصیلی جائزہ لیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا ہے وہ ابھی باہر جانے کے لئے پیسہ ضائع نہ کریں وقت مناسب نہیں ہے، موجودہ جگہ پر ہی کام کرنے کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا ٹیلنٹ ہنٹ مشن، حیدرآباد و شہید بینظیرآباد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک اچھا دن ہے اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابیاں ملتی جائیں گی اور آپ کی دِلی مراد پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کی لیز اراضی کا غلط استعمال، ملازمین کی ملی بھگت سے گودام کے بجائے دکانیں بناکر کروڑوں روپے کمائے جانے کا انکشاف
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن وہ رکاوٹ دور کرے گا انشاءاللہ جس نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا، وہ لوگ جو کسی بھی مشکل میں تھے وہ حیران کن ذریعے سے نکل سکیںگے۔
یہ بھی پڑھیں: گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے بینک حکومت کو آسان شرائط پر قرض دینے پر رضامند ہو گئے، رپورٹ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری حضرات کو اگر تبدیلی کا چانس مل رہا ہے تو وہ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور یاد رکھیں تبدیلی قسمت سے ملتی ہے۔ اب وقت ساتھ دے رہا ہے تو قدم اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی معاہدے پر تاریخی گانا۔۔۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
لاکھ دشمن ہاتھ پاﺅں ماریں مگر بحکم اللہ آپ کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اِس وقت آپ کی پوزیشن بحکم اللہ بڑی شاندار ہے، وہ خودبخود بھاگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی پاکستان کیلئے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا: وزیر خزانہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا مزاج بار بار بدلتا ہے، کسی کام میں دِل نہیں لگتا، حالات مجبوری میں چل رہے ہیں اور کسی بدنظری میں بھی لگتے ہیں یا حییّ یا قیوم کا ورِد اور صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا مسئلہ بھی انشاءاللہ حل ہو رہا ہے اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی وہ اب کھل رہی ہے، اِس وقت بڑا قدم اٹھانے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے نے تمام رعایتیں ختم اور متعدد بین الاقوامی روٹس معطل کرنے کا اعلان کردیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر صورتحال آپ کے حق میں ہو گئی ہے، آپ جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے، اب تیزی سے اُس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں، جو بھی پریشانی ہے رُک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو شدید مالی بحران کا سامنا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات اچھے ہو رہے ہیں، آپ کی امیدوں سے بڑھ کر کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ اہم معاملات میں بڑی پیش رفت بھی ہونے والی ہے، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک اچھا دن ہے، آپ کو کسی جانب سے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے اور جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی وہ دوپہر تک ہی دور ہو جائے گی، انشاءاللہ۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر صورتحال میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان ہے اور تبدیلی کے حوالے سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں، البتہ بیرون ملک جانے والے اپنے پیسے ضائع مت کریں۔








