اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام پر حملے شروع کردیے
اسرائیل کی فضائی کارروائیاں
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے لیے اس سے متعلقہ تنصیبات پر حملے شروع کردیے ہیں، یہ اعلان اسرائیلی فوجی ترجمان نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی این ایس سندھ کا اجلاس، پی آئی ڈی کی جانب سے صوبے کے اخبارات کو نظر انداز کرنے پر اظہار تشویش
حملوں کی تفصیلات
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان Avichay Adraee نے بتایاکہ اسرائیل کی فضائیہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس سے جڑے کئی اہلکار بھی مارے گئے۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ترجمان نے بتایاکہ اسرائیل کے طیاروں نے کئی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جو اس کے ریڈار سسٹم کے ساتھ ساتھ میزائل لانچرز سمیت ایران کے دفاعی نظام کو چلا رہے تھے۔
بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم پر حملے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم سے منسلک مقامات پر بھی حملہ کیا۔








