امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ 12 ملکوں میں پھیل چکی، امریکہ کی ایک درجن سے زائد ممالک سے شہریوں کو فورا نکلنے کی ہدایت
جنگ کی وسعت
واشنگٹن/تہران (ویب ڈیسک) امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ 12 سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ہے جس میں کم از کم 590 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کشیدگی میں مسلسل اضافے کے باعث امریکہ نے ایک درجن سے زائد ممالک سے شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں خود سوزی کرنے والے ملازم کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے ادائیگی کردی
ہلاکتوں کی تفصیلات
الجزیرہ انگلش کی ایک رپورٹ میں کشیدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ اس کے مطابق ایران میں سپریم لیڈر، کمانڈرز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سمیت 555 اموات ہو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں نمبر پلیٹوں کی نیلامی۔۔۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ سب سے مہنگی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام
مختلف ممالک میں ہلاکتیں
- لبنان: 13 افراد ہلاک، 149 زخمی
- اسرائیل: 10 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
- امریکہ: 4 فوجی ہلاک، 4 زخمی
- متحدہ عرب امارات: 3 افراد ہلاک، 58 زخمی
- عراق: 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
- عمان، کویت اور بحرین: 1 شخص ہلاک
- قطر: 16 افراد زخمی
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کا سنسنی خیز مقابلہ برابرہو گیا
اعدادوشمار کی تازگی
یہ اعدادوشمار 2 مارچ تک کے مطابق ہیں، اور چونکہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے تعداد میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔
امریکی شہریوں کی ہدایت
کشیدگی میں مسلسل اضافے کے باعث امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے ایک درجن سے زائد ممالک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے قونصلر امور، مورا نامدار کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن سے کمرشل ذرائع کے ذریعے نکلیں۔








